مقبوضہ کشمیر: مودی حکومت کا کشمیریوں کے قتل عام کیلئے نیا منصوبہ، 100 کو براکمانڈوز تعینات

Sep 29, 2023

سرینگر(کے پی آئی )مقبوضہ جموں و کشمیر میںمودی سرکار نے کشمیریوں کے قتل عام کے لئے نیان منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کے لئے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے فورسز کی مدد کے لئے کشمیر میں 100 خصوصی تربیت یافتہ کوبرا کمانڈوز کو تعینات کیا ہے۔ سی آر پی ایف کے ایک سینیئر اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ کوبرا کمانڈوز عسکریت پسندانہ حملوں بالخصوص وادی کے پہاڑی اور گھنے جنگلاتی علاقوں میں ہونے والے ممکنہ حملوں کو روکنے میں فورسز کی مدد کریں گے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ "کوبرا کمانڈوز دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی مدد کریں گے، اگر ضروری ہوا تو کوبرا کمانڈوز بھی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کریں گے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے دو افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں رہاکرنے کے احکامات دیے ہیں۔مقبوضہ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلی و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں واپس آنے کی صورت میں مقبوضہ علاقے اور بھارت میں انتخابی نظام ختم کر دے گی۔ محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دعوی کر رہی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے لیکن جب انتخابات کے انعقاد کی بات کی گئی تو کہا گیا کہ سیکورٹی کی صورتحال فل الحال انتخابات کی اجازت نہیں دے رہی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض بھارتی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور گھروں پر بلا جواز چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔بھارت جابرانہ پالیسی ترک کر کے کشمیریوںکو حق خود ارادیت دے۔

مزیدخبریں