اسلام آباد(خبر نگار)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانوی پارلیمنٹ کے وفد نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وفد میں جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل (JKSDMI) کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، شیڈو منسٹر اور ایم پی ناز شاہ، مسٹر سیم ٹیری ایم پی اور اینڈریو گیوین ایم پی شامل تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف موضوعات پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے عوامی سطح پر اقدامات اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
چیئرمین سینیٹ سے برطانوی پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات
Sep 29, 2023