امیر جماعت اسلامی کی سینئرقیادت کا چودھری محمد سرور سے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سابق گورنر پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری محمد سرور کے بھائی چودھری محمد رمضان پرویز کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت اور چودھری سرور سے تعزیت کا اظہار کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن