دی بےنک آف پنجاب کی جانب سے© مرچنٹ ایکوائرنگ بزنس کا آغاز

Sep 29, 2023

لاہور (کامرس رپورٹر)بینک آف پنجاب ملک کے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک ہے۔ بی او پی نے جدید پوائنٹ آف سیل ادائیگیوں اور آن لائن ادائیگی کےلئے گیٹ وے سروسز کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلہ میں بینک آف پنجاب او ر پے نیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے اسٹریٹجک اشتراک کیا ہے۔ پے نیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اومیگا آئی ٹی سلوشنز متحدہ عرب امارات کا ذیلی ادارہ جو ڈیجیٹل ادائیگی کے کاروباری حل پیش کرتا ہے۔ بی او پی ملک بھرمیں کوریج کےلئے مزید انڈیپنڈنٹ سیلز آرگنائزیشنز (ISOs) کا اضافہ کرے گا۔ یہ اشتراک دی بینک آف پنجاب کی جانب سے مارکیٹ میں پوائنٹ آف سیل پیمنٹ سسٹم متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ بینک آف پنجاب جدید ترین پی او اےس مشینیں فراہم کرکے تاجروں، جاری کنندگان اور ادائیگی کے نیٹ ورکس کے مابین بطور لنک کا کام کرے گا، جس سے ریٹےلرز کو ڈیجیٹل ادائیگیوں ذریعے فائدہ حاصل ہو گا۔ لاہور میں منصوبے کی افتتاحی تقریب میں بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود کے علاوہ دیگر اعلی عہدداران نے شرکت کی۔ ظفر مسعود نے کہا کہ مرچنٹ ایکوائرنگ کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہمارا مقصد ان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

مزیدخبریں