لاہور(نیوز رپورٹر)آشوب چشم کی بڑھتی ہوئی وبا سے بچاو¿ کےلئے لاہور جنرل ہسپتال نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے باقاعدہ ہیلپ لائن قائم کر دی ہے، شہری گھر بیٹھے ماہرین امراض چشم سے صبح8تادوپہر2بجے تک طبی رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر بتایا کہ شہری 042-99268877اور 042-99268816 پر رابطہ کرکے آشوب چشم سے متعلق مکمل آگاہی حاصل کرسکتے ہیں۔اس ہیلپ لائن پر عید میلاد النبی اور اتوار کی سرکاری تعطیلات میں بھی ڈاکٹرز رہنمائی کےلئے موجود رہیں گے۔ ڈاکٹر عروج امجد نے شہریوں کو آشوب چشم سے متعلق ہدایات د ی کہ وہ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں اور آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں اور ڈاکٹر سے مشور ے کے بغیر کوئی دوا یا ڈراپ استعمال نہ کریں ۔ پروفیسر الفرید ظفر نے صحافیوں کو بتایا کہ آشوب چشم کا مریض ہجوم والی جگہ پر جانے سے اجتناب برتے تاکہ وباءکو محدود کیا جا سکے۔
آشوب چشم سے بچاو¿ و آگاہی کیلئے لاہور جنرل ہسپتال میں ہیلپ لائن قائم
Sep 29, 2023