لاہور (لیڈی رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عشرہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایمانی جذبے سے منائے گی۔ نبی احمد مصطفی نے سودی نظام معیشت کو اپنے پاو¿ں تلے روندا اور اسلامی نظام معیشت کا بہترین ماڈل پیش کیا۔سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی ،ڈپٹی سیکرٹریز جنرل ڈاکٹر حمیراطارق ،،ثمینہ سعید ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق ،امور خارجہ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،صدر لاہور عظمی عمران نے مزید کہا کہ خواتین سیرت طیبہ کا گہرائی سے مطالعہ کریں اور اپنی ذات میں موجود خامیوں کو جدا کر کے سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رہنمائی میں اپنی زندگی کو ازسر نو منظم کریں۔خواتین رہنماﺅں نے کہا آج کا باسعادت دن ہمیں نبی اکرم کے ساتھ حقیقی محبت اور کامل اتباع کادرس دیتا ہے۔آپ ﷺکے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو سنوارنا ہی ایمان کی تکمیل ہے۔
جماعت اسلامی عشرہ سیرت النبی جذبہ ایمانی سے منائے گی:دردانہ صدیقی
Sep 29, 2023