لاہور (نیوز رپورٹر) کالم نگار نوائے وقت جویریہ بنت ربانی اور صحافی جواد احمد کی والدہ ماجدہ کی برسی آج بروز جمعہ مبارک 12 ربیع الاول کو بعد از نماز عصر اندرون لوہاری گیٹ میں منائی جائےگی۔ والدہ مرحومہ اور والد حافظ غلام ربانی کاتب نوائے وقت کے ایصال ثواب کےلئے خواتین کی خصوصی محفل کا انعقاد کیا جائےگا جس میں ختم قرآن اور محفل ذکر کا خصوصی انتظام ہوگا ۔حافظہ وقاریہ ام الکثوم تلاوت قرآن اور درس قرآن دیں گی ‘ عید میلادالنبی کی مناسبت سے نعت خوانی بھی ہوگی۔