عید میلادالنبی سکیورٹی ‘8680پولیس افسر‘اہلکار تعینات ‘کیمروں سے مانیٹرنگ

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور چین کا چار روزہ دورہ مکمل کرکے وفد کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں جشن عید میلاد النبیکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس کی صدارت کی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں267 جلوس، 250 محافل میلاد ہونگی ۔ صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے محافل اور ریلیوں کی سکیورٹی مانیٹرنگ کی جائے، سنٹرل پولیس آفس اور حساس اضلاع میں تقریبات کی مانیٹرنگ کےلئے کنٹرول رومز 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے علمائے کرام اور امن کمیٹیوں کےساتھ کلوز کوارڈی نیشن رکھیں۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آج عید میلادالنبی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھرمیں سکیورٹی کے انتظامات کئے ہیں۔لاہور میں جلوسوں،ریلیوں،محافل کی سکیورٹی پر8ہزار6سو80 پولیس افسران اورجوان فرائض انجام دیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ 12ربیع الاوّل پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی جبکہ شہر بھر میں 345 اجتماعات، ریلیاں اور محافل منعقد ہوں گی۔کیٹیگری اے میں 57 جبکہ کیٹیگری بی میں 288جلوس شامل ہیں۔بارہ ربیع الاوّل کو پ±ر امن بنانے کےلئے 7ایس پیز،28ایس ڈی پی اوز،83ایس ایچ اوزاور449 اَپر سب آرڈینیٹس ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ربیع الاوّل کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائےگی۔جلسے،جلوسوں اور اجتماعات میں واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔ چیکنگ کیلئے میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال یقینی بنایا جائےگا ۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عید میلادالنبی کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی محفل میلاد، جلوسوں اور ریلیوں کی 24 گھنٹے کوریج ہو گی۔ تمام ضروری مقامات پر اضافی کیمروں اور سیف سٹی موبائل کمانڈ وہیکل سے مانیٹرنگ کی جائےگی۔ پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...