لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی میلاد کمیٹی جامعہ حزب الاحناف کے زیر اہتمام 26واں سالانہ مشعل بردار جلوس نکالا گیا جس کی قیادت مرکزی امیر عالمی جماعت اہلسنت و امیر حزب الاحناف مفتی پیر سید مصطفی اشرف رضوی،ناظم اعلیٰ پیر سید حیدر مصطفےٰ، پیر سید ادریس شاہ زنجانی، پیر سید اویس شاہ زنجانی نے کی۔ جلوس میں ندیم اشرف رضوی،پیرمراداحمد رضوی، علامہ محمد اشرف شاکر، مفتی منصب علی قادری، علامہ عطا ء محمد گولڑوی، سید مرتضی اشرف رضوی سمیت دیگر علماء‘ مشائخ،اور عاشقان رسول ﷺکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مشعل بردار جلوس داتا دربار سے شروع ہوکر ریگل چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر مفتی پیر سید مصطفےٰ اشرف رضوی نے ملکی سلامتی استحکام‘ شہداءاور کشمیر و فلسطین کی آزادی کےلئے دعاکروائی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے حضرت محمد کو سب جہانوں کےلئے رحمت بنا کر بھیجا۔ عشق رسول ایمان کی شرط اول ہے۔