واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفارتکاری میں نیا رنگ متعارف کرا دیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے گلوبل میوزک ڈپلومیسی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ گلوبل میوزک ڈپلومیسی سے امن و جمہوریت کو فروغ ملے گا۔ نئی امریکی سفارتی پالیسی کا اعلان خصوصی تقریب میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز انٹونی بلنکن نے الیکٹرک گٹار بجا کر کیا۔ امریکی وزیرخارجہ نے گٹار بجانے کے ساتھ گیت بھی گایا۔