اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن نے عوام کی سہولت کے لئے انتخابی فہرستیں جوکہ زیر دفعہ 39 الیکشنز ایکٹ 2017، 20 جولائی 2023 کو منجمد (Freeze) کی گئی تھیں وہ فوری طور پر مورخہ 25 اکتوبر 2023 تک غیر منجمد (Un-freeze) کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور تمام اہل افراد سے درخواست ہے کہ مورخہ 25 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کے اندراج، اخراج ، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔