لاہور میں چاول‘ دال‘ روٹی مہنگی

لاہور (کامرس رپورٹر) ضلعی حکومت نے مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چاول اور دالوں کی قیمت میں 5 سے 50روپے جبکہ سادہ روٹی کی قیمت میں 2روپے اضافہ کر دیا گیا۔ چھوٹے اور بڑے گوشت کی قیمت میں بھی 100روپے کلو اضافہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپر نیا5روپے اضافے سے315،دال چنا باریک 5روپے روپے اضافے سے210،دال چنا سپیشل 10روپے اضافے سے225،دال مسور موٹی امپورٹڈ50روپے اضافے سے320،دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ 20روپے اضافے سے530،دال ماش چھلکے والی امپورٹڈ40روپے اضافے سے490،دال مونگ چھلکے والی 30روپے اضافے سے250،کالا چنا موٹا اور باریک کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جن کی قیمت بالترتیب 215 اور200 روپے ،،سفید چنا امپورٹڈ موٹا20روپے اضافے سے340،بیسن15روپے اضافے سے230،دودھ اور دہی کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ، دودھ کی فی لیٹر قیمت160، جبکہ دہی کی فی کلو قیمت180 روپے ،چھوٹا گوشت ہڈی والے فی کلو قیمت میں100روپے اضافہ کیا گیاہے جس سے اس کی قیمت 1600روپے ،بڑا گوشت ہڈی والا100روپے اضافے سے800 روپے ، روٹی 100 گرام کی قیمت 2روپے اضافے سے20روپے جبکہ سادہ نان 120گرام کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جس کی قیمت 25روپے بر قرار رکھی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن