پاکستان سی پیک کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے: نگران وزیر اطلاعات

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو ترقی کے نئے مواقع فراہم کئے۔ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے تعلقات کا سنہری باب ہے۔ یہ بات انہوں نے چین کے دورہ سے وطن واپسی کے موقع پر چائنہ میڈیا گروپ کی اردو سروس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سی پیک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے تعلقات کا سنہری باب ہے۔ سی پیک نے پاکستان کے توانائی، انفراسٹرکچر اور مواصلات کے شعبوں میں نمایاں سرمایہ کاری فراہم کی ہے جس سے ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ یہ منصوبے پاکستان کی ریل سروس میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ نگراں وفاقی وزیر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اکتوبر میں پاکستان کی اعلی قیادت کا آئندہ دورہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی سیاسی منظر نامے کے باوجود پاک چین تعلقات ہر گزرتے وقت کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں۔مزید برآں نگران وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ چین پاکستان کا مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، 74 سالوں میں چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، معیشت، ثقافت، اقتصادی و سماجی ترقی، استحکام، قومی اتحاد اور سرحدی دفاعی استحکام میں بے پناہ ترقی کی۔ چین آج اپنی محنت کی بدولت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔ یہ بات انہوں نے چین کے 74 ویں قومی دن کے موقع پر جمعرات کو چینی سفارت خانہ کی طرف سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...