پنجاب میں ڈینگی کے 131 نئے مریض رپورٹ

Sep 29, 2023 | 11:59

پنجاب میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 131 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ  کا کہناہےکہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 4184 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ لاہور میں ڈینگی کے 1696 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 55 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 1070 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،راولپنڈی میں گزشتہ روز 33 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری ہیلتھ کا کہناہےکہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 515 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ،ملتان میں گزشتہ روز 12 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 199 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 9 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اس کے علاوہ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 169 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،شیخوپورہ میں گزشتہ روز ڈینگی کے تین نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سیالکوٹ اور خانیوال میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مظفرگڑھ ، گجرات، بہاولنگر ،ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، جھنگ،خوشاب،پاکپتن اور جہلم میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض رپورٹ ہوا ہے۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 139 مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 71 مریض زیر علاج ہیں ۔سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان لاہور کا کہناہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں ۔

مزیدخبریں