بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا وارم اَپ میچ کھیلے گی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان وارم اَپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگا ۔ بھارتی شہر حیدرآباد میں دو مذہبی تہواروں کے باعث سکیورٹی مسائل کی وجہ سے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز پاکستانی کرکٹرز نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہونے والے نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو نئی گیند کیساتھ باؤلنگ کروائے جانے کا امکان ہے۔ٹاپ آرڈر میں فخرزمان کی مسلسل ناکامیوں کے بعد امام الحق کا ساتھی اوپنر تبدیل کرنے کا آپشن بھی قومی ٹیم کے پاس موجود ہے،قومی ٹیم کو ایونٹ میں دوسرا وارم اَپ میچ 3 اکتوبر آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔