بھارت میں ایک انوکھا اور حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا جس میں بینک کے لاکر میں رکھے لاکھوں روپے دیمک کھاگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون الکا پاٹھک نے اکتوبر 2022 میں اپنی بیٹی کی شادی کیلئے کچھ زیورات کے ساتھ 18 لاکھ روپے ایک بینک کے لاکر میں رکھوائے تھے۔میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ الکا ایک چھوٹا بزنس چلاتی ہیں اور ساتھ ہی طالب علموں کو ٹیوشن کلاسز بھی دیتی ہیں جنہوں نے اپنی جمع پنجی کو بیٹی کی شادی کیلئے رقم اور زیوارت کی صورت میں بینک لاکر میں رکھوایا تھا۔الکا کو اس واقعے کا علم تب ہوا جب بینک کی جانب سے انہیں سالانہ لاکر مینٹیننس اور دیگر ضروری تصدیق کے حوالے سے کال موصول ہوئی جس پر بینک جا کر لاکر دیکھنے پر خاتون دنگ رہ گئیں۔خاتون نے دیکھا کہ ان کے بہت سے نوٹوں پر دیمک نے حملہ کیا ہوا ہے اور بہت سے نوٹوں کو تو دیمک نے کھالیا ہے جس پر خاتون نے فوری بینک کی انتظامیہ کو لاکر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور لاکر میں دیمک کے ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی کرنے کا کہا۔واقعے پر بینک انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے نقصان کی حد کا اندازہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
بینک کے لاکر میں رکھے لاکھوں روپے دیمک کھاگئی۔
Sep 29, 2023 | 12:29