سیاسی و معاشی بگاڑ اخلاقی بگاڑ میں بدل گیا: ڈاکٹر طاہر القادری

 شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ اقتصادی و معاشی بحران سے انسانی رویوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، سیاسی و معاشی بگاڑ اخلاقی بگاڑ میں بدل گیا ہے۔لاہور کے دی گریٹر اقبال پارک میں منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام عیدِ میلاد النبیﷺ کے موقع پر 40 ویں عالمی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بذریعہ ویڈیو لنک کانفرنس سے خطاب کیا۔طاہر القادری کا خطاب کے دوران کہنا تھا کہ عدم برداشت اور تنگ نظری نے سوسائٹی کو بند گلی میں کھڑا کر دیا ہے، اخلاقِ حسنہ میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ امتِ محمدیہ کا ہر فرد داعی ہے، فرد کی اصلاح معاشرے کی اصلاح ہے، میری بقیہ زندگی اخلاقِ محمدیہ کے فروغ و احیاء کیلئے ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے نوجوان نسل کو تلقین کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ نوجوان اپنے اخلاق سنواریں اور برائی سے بچیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...