دہشتگردی کے خاتمے میں  پاک فوج کے کردار کا عالمی سطح پر اعتراف

آرمی چیف چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ وہ افراد جو معاشرے میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے تھے، تمام سٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے شکست کھا چکے ہیں۔ دورہ کراچی میں تاجر برادری سے سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو پاکستان کے روشن مستقبل پر مکمل یقین ہے۔ پاکستان اللہ کے حکم سےاپنے حقیقی مقام تک پہنچے گا۔ 
پاکستان کو معاشی سیاسی اور دہشت گردی کے حوالے سے کئی چیلنجز درپیش تھے۔پاک فوج جانوں کے نذرانے پیش کرکے دہشت گردی اور دہشت گردوں کو منطقی انجام سے دو چار کر رہی ہے۔بیرونی طاقتیں تو پاکستان کے خلاف بروئے کار ہیں ہی، کچھ اندرونی عناصر بھی پاکستان کے خلاف سازشیں ب±نتے رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ففتھ جنریشن وار بھی معاشرے میں مایوسی کا سبب بن رہی تھی۔ریاست کی طرف سے کیے گئے فول پروف اقدامات کے باعث معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے لوگوں کو آرمی چیف کے بقول شکست ہو چکی ہے۔ یہی حقیقت اور سچ بھی ہے۔پاک فوج کے لیے دہشت گردی بہت بڑا چیلنج تھا۔ اس چیلنج کے ساتھ جس طرح پاک فوج نے نمٹا۔اس کا عالمی سطح پر بھی اعتراف کیا جا رہا ہے۔سابق سری لنکن آرمی چیف جنرل دایا رتنائی کے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت نے باہمی تعاون سے دہشت گردوں کو جس جرا¿تمندانہ انداز میں نشان عبرت بنایا وہ مسلمہ حقیقت ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا کریڈٹ جنرل عاصم منیر کو جاتا ہے۔بلا شبہ دہشت گردی کے خاتمہ میں پاک فوج کا اہم کردار ہے جس کے جوانوں اور افسروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔آرمی چیف کی فہم و فراست سے ہی دہشت گردی کی جنگ میں کامیابی ملی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کو روکنے میں بھی پاک فوج کا اہم کردار ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن