بنگلہ دیشی کرکٹرز کی بیویاں اپنی مثال آپ ‘بھارتیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیشی کرکٹر کی بیویاں خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں اور کسی بالی ووڈ اداکاراوں سے کم نہیں بلکہ انہوں نے بھارتی سٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آل راونڈر شکیب الحسن کی اہلیہ انتہائی خوبصورت خدوخال کی مالک ہیں۔ ان کا نام ششیر ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ ششیر نے مینیسوٹا یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے اور انکے ساتھ ایک مرتبہ ہراسانی کا واقعہ بھی ہو چکا ہے، جب ایک بزنس مین نے سٹیڈیم میں انہیں تنگ کرنے کی کوشش کی تھی اس وقت شکیب موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اس تاجر کی پٹائی بھی کردی تھی۔ تمیم اقبال نے عائشہ صدیقی کو 16 سال کی عمر میں ہی پرپوز کر دیا تھا جس کے چند سال بعد ان کی شادی ہو گئی، عائشہ بھی انتہائی خوبصورت اور گلیمرس ہیں۔لٹن داس 2021 میں شادی کرچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی قریبی گرل فرینڈ دیوسری بسواس سانچیتا سے لومیرج کی ہے۔ دیوسری بھی انتہائی پرکشش اور گلیمرس ہیں۔شبیر رحمان نے2019 میں ارپا نام کی ایک لڑکی سے شادی کی تھی اسوقت وہ کالج میں دوسرے سال کی طالبہ تھیں۔مشرفی مرتضیٰ کی محبت کی داستان ان کے کالج کے زمانے میں شروع ہوئی تھی جب ان کی ملاقات سومونا سے کالج میں ہوئی تھی۔ انہوں نے2006 میں سومونا سے شادی کرلی تھی۔