لاہور (سپورٹس رپورٹر ) اپنی مزاحیہ گلوکاری سے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنیوالے چاہت فتح علی خان نے کرکٹرز کو بھی مفید مشوروں سے نواز دیا۔انہوںنے قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں امریکہ سے ہار گئی اور اب بنگلہ دیش سے! مجھے لگتا ہے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے۔جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2 بار دودھ پیتا تھا، جس کی وجہ سے جسم ٹھیک رہتا ہے، میرا کرکٹر کو مشورہ ہے کہ دہی، پھل اور دودھ کا استعمال کریں۔ ہر ٹیم پر زوال ضرور آتا ہے، ایک وقت تھا بھارتی ٹیم میچ نہیں جیت پاتی تھی اور اب کہیں بھی جائے وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہے۔پاکستان ٹیم کے ساتھ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا مورال کی کمی ہے یا اور کوئی وجہ ہے، کرکٹر جو بھی کریں خوشی سے کریں، جت مقدر بنے گی۔