پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس  ٹیسٹ کل ہونگے 

Sep 29, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا ایک اور موقع مل گیا۔قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 30 ستمبر کو ہوں گے، 2 کلو میٹر کی دوڑ میں قومی کرکٹرز کو بہتری لانے کا ٹاسک ملا ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں 8 سے 10 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، ان کرکٹرز میں سے کچھ کے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہو سکے تھے۔زیادہ تر کرکٹرز وہ ہیں جو فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے تھے اور کچھ بارڈر لائن پر تھے۔ پی سی بی کسی کرکٹرز کیساتھ فٹنس کی بنیاد پر زیادتی ہونے کے حق میں نہیں۔ اسی لیے کرکٹرز کو دوبارہ موقع دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں