چیمپئنز ٹرافی‘بھارتی ٹیم حقیقت میں پاکستان نہیں جائیگی : آکاش چوپڑا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے اگلے سال فروری،مارچ میں پاکستان میں ہونے والی آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کی شرکت پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ ٹورنامنٹ گزشتہ سال کے ایشیا کپ کی طرح ہائبرڈ ماڈل اپنائیگا۔ ایمانداری سے بولوں تو بھارت کے چیمپئنز ٹرافی 2025ء  میں جانے کے امکانات بہت کم ہیں‘حقیقت میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائیگی۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو سکتی ہے کیونکہ پاکستان میں کرکٹ واپس آگئی ہے۔انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا وہاں گئے، ٹیمیں جا رہی ہیں لیکن مجھے شک ہے کہ ہم وہاں جائیں گے۔ آخر کار حکومت کی طرف سے منظوری آنی پڑی۔ یہ بی سی سی آئی کے ہاتھ میں بھی نہیں ہے۔بھارت دبئی میں کھیل سکتا ہے ، یہ وقت پر منحصر ہے کہ دبئی یا سری لنکا لیکن بھارت حقیقت میں پاکستان نہیں جائیگا۔ فیصلہ ٹورنامنٹ سے پہلے ہی ہو جائیگا۔ اگر پاکستان فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو شاید وہ پاکستان میں ایسا کرنا چاہیں گے کیونکہ وہ میزبان ملک ہیں لیکن اگر فرض کریں کہ پاکستان اور بھارت فائنل میں پہنچ جاتے ہیں تو بھارت کے پاکستان کے سفر کا امکان نہیں ہے۔ کچھ لوگ یہاں تک کہتے ہیں کہ اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو اسے نہیں آنا چاہئے۔ اگر بھارت شرکت نہیں کرتا ہے تو آپ ٹورنامنٹ کا کیا کریں گے۔ آپ منافع کیسے کمائیں گے؟۔ 

ای پیپر دی نیشن