لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کی کھلاڑی منیبہ علی، عروب شاہ اور گل فیروزہ اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں ۔ منیبہ علی نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے ملتان میں کیمپ لگا، کوچز نے ہم پر بڑی محنت کی، مختلف شاٹس کھیلنے کے حوالے سے تیاری کروائی۔ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں ورلڈکپ سے پہلے مثبت چیزیں ہوئیں۔ہمارے پول میں اچھی ٹیمیں ہیں، ہمیں بھی اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی تاکہ اچھے رزلٹس دے سکیں۔عروب شاہ نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے کافی پرجوش ہوں کیونکہ بڑا پلیٹ فارم ہے۔میرے لیے یہ اچھا موقع ہے کہ بہترین پرفارم کرکے ملک کا نام روشن کروں۔ورلڈکپ کے لییاچھی تیاری کی ہے، فٹنس اور سکلز کیمپ بھی لگا تھا۔ساؤتھ افریقہ کے خلاف اچھی پرفارمنس رہی اور اٹیکنگ کرکٹ کھیلی۔گل فیروزہ نے کہا کہ ملتان میرا ہوم گراؤنڈ ہے، وہاں پر سیریز کھیلنے سے کافی اعتماد ملا۔یہ میرا پہلا ورلڈکپ ہے اور اس کے لیے کافی ہرجوش ہوں۔ ٹریننگ کافی اچھی رہی ہے کوچز نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ پر کام کروایا۔ہمارے کھلاڑی ورلڈکپ میں اچھا کرنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔