لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 55 ویں پوڈکاسٹ جاری کی ہے۔ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے مختلف پہلوؤں پر بات کی ہے۔ انہوں نے ٹیم سلیکشن کے بارے میں بھی گفتگو کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ جیسی ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کے سلسلے میں وہ بہت زیادہ ْپرجوش ہیں۔ ہمیں اندازہ ہے کہ ہمیں اس سیریز میں منظم کرکٹ کھیلنی ہوگی اور مستقل مزاجی سے پرفارمنس دینی ہوگی اور اگر ایسا ہوا تو یقیناً نتائج ہمارے حق میں ہونگے۔بہت زیادہ کھلاڑیوں کو بینچ پر بٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگر ڈومیسٹک کرکٹ ہورہی ہے تو یہ کھلاڑی وہاں جاکر کھیلیں تاکہ جب سلیکشن کے ذریعے انہیں آنے کا موقع ملے تو وہ اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔ ہر کسی کی خواہش ہے پاکستان بہتر پرفارم کرے، میری توجہ ٹیم کی بنیاد کو مضبوط بنانے پر ہے۔نگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز چیلنجنگ ہوگی، پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔
انگلینڈ کیخلاف سیریز دلچسپ ‘منظم کرکٹ کھیلنا ہوگی : جیسن گلیسپی
Sep 29, 2024