لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور رکن این سی شاہد کھوکھر سے پنجاب ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نوید اسلم لودھی اور لاہور فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء عارف ڈوگر سمیت دیگر عہدیداروں کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ لاہور فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء ڈوگر نے این سی کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کو صوبائی انتخابات کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نوید اسلم خان لودھی نے انتخابات کیلئے این سی کے منصفانہ اور شفاف عمل کو سراہا۔فیفا فٹ بال ہاوس لاہور کا دورہ کرنے والے وفد میں ڈسٹرکٹ لاہور فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء عارف ڈوگر، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نوید اسلم لودھی، سینئر نائب صدر حافظ ذکاء اللہ ، نائب صدور چوہدری محمد اخلاق، چوہدری اظہر، محمد عمیر خالد، تجوید اقبال اور آفتاب شامل تھے۔ نومنتخب عہدیداروں کے وفد نے چیئرمین این سی ہارون ملک کو گلدستہ پیش کیا اور انتخابات کے کامیاب انعقاد پر کیک کاٹا۔