نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) منشیات فروشی سے منع کرنے پر ملزمان کا گھر میں گھس کر تشدد تفصیلات کے مطابق محلہ چاند کالونی میں اسامہ نامی شخص منشیات فروخت کرتا ہے جس کو ذیشان اکبر نے منشیات فروشی سے منع کیا تو اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ذیشان کے گھر میں داخل ہو کر اسے اور اس کے بھائی منیب کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ذیشان کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔