نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم شہباز شریف کے خطاب کو جرات مندانہ اور حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے جس میں انہوں نے دنیا، عالم اسلام اور پاکستان کو درپیش مسائل بارے جامع اور موثر انداز میں آگاہ کیا ہے خصوصاً کشمیر میں بھارتی اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور عالمی فضائی آلودگی کے باعث پاکستان پر موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو اجاگر کیا ہے وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب امت مسلمہ اور پاکستان کی 24 کروڑ عوام کے جذبات واحساسات کی بھرپور ترجمانی ہے جس سے اقوام عالم میں پاکستان بارے مثبت اور اچھا تاثر قائم ہوا ہے اور ان ایشوز کے حل بارے امید پیدا ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جرات مندانہ خطاب کیا: مدثر قیوم ناہرا
Sep 29, 2024