قلعہ دیدار سنگھ( نمائندہ خصوصی )ناجائز مراسم کے شک پر باپ نے اینے بھائی اور بھتیجے کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے نواحی گاؤں کوٹ بھوانیداس کے رہائشی خالد کو اپنی جوان سال بیٹی پر شک گزرا کہ اس کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اس نے اپنے چھوٹے بھائی حامد ناصر اور بھتیجے ضیغم کے ساتھ مل کر اسے گلہ دبا کر قتل کر دیا-تاہم مقامی پولیس نے والد کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کر کے تفتیش شروع کر دیا ہے۔
قلعہ دیدار سنگھ:ناجائزتعلقات کا شبہ ، باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا
Sep 29, 2024