شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ ن لیگ کا ایجنڈا معیشت کی بحالی مہنگائی کا خاتمہ اور عوامی خوشحالی ہے ملک کواس وقت جن سنگین بحرانوں کا سامنا ہے ان سے صرف ن لیگ کی باصلاحیت قیادت ہی چھٹکارا دلا سکتی ہے جس کیلئے حکومت مثالی اقدامات اٹھا ئے ہوئے ہے جن پر عملدر آمد ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ ملک جلد سے جلد معاشی طور پر مستحکم ہو اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جاسکیں، ن لیگ انتقا می کا روائیوں پر یقین نہیں رکھتی پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کے فروغ اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اپنے اس ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر جدوجہد جاری رکھی جائے گی، پی ٹی آئی کا حکومت مخالف پراپیگنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا عوام ان کی سازشوں کا حصہ نہیں بنیں گے پاکستانی قوم نے ہمیشہ ترقی پسند قوتوں کا ساتھ دیا۔
ن لیگ انتقا می کا رروائیوں پر یقین نہیں رکھتی : امجد نذیر بٹ
Sep 29, 2024