قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول انور کی کارروائی‘ فوڈ سیفٹی ٹیم نے چونیاں میں ملک یونٹ پر چھاپہ مار کر 1000 لٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف کر لے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دودھ بردار گاڑیاں،کوکنگ آئل، اور دودھ بنانے والی مشینری کو ضبط کر لیا گیا۔ ناقص پاؤڈر، کیمیکلز، آئل سے تیار دودھ گاڑیوں میں لاہور بھیجا جارہا تھا۔ پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گندا گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول تیار کیا جا رہا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول انور کا کہنا تھا کہ جعلی یا ملاوٹی دودھ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر صحت ہے۔جعلی دودھ بنانے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے عوام کا ساتھ لازم ہے۔