ڈی پی او قصور کی مصطفی آباد میں کھلی کچہری ‘ شہریوں کی شکایات سنیں

Sep 29, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کی فوری داد رسی کے سلسلہ میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے مصطفی آباد میں نجی میرج ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی آمد پر شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا اور جرائم کے خاتمے پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا ڈی پی او قصور نے شہریوں کی پولیس کے متعلق شکایات کو سنا اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر خالد اسلم، ایس ایچ او مصطفی آباد حسن عمران سمیت دیگر پولیس افسر بھی موجود تھے اس موقع پر تاجروں، صحافیوں، سول سوسائٹی کے افراد اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈی پی او قصور محمد عیسٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو بروقت اور دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں