شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پی ڈی پی کے سابق سربراہ بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خاں مرحوم کی 21ویں برسی کی دعائیہ تقریب پی ڈی پی کے سابق صوبائی صدر و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پیر سید ارشد ہاشمی کی اقامت گاہ پر ہوئی جس میں قیصر ذوالفقار بھٹی، (ق) لیگ کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر سلیم چوہدری، پی ٹی آئی کے سٹی صدر میاں افضال حیدر، بلدیہ شیخوپورہ کے سابق چیئرمین میاں محمد شفیق اشرفی، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رانا محمد اکرم ناز، انجمن تاجران کے نائب صدر تسلیم احمد خان، سینئر صحافی عظیم احمد یزدانی اور عبدالقیوم بھٹہ، سید محمد علی شاہ، محمد بلال شیخ، حاجی محمد اشرف و دیگر نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا کہ نوابزادہ نصر اللہ خاں پاکستانی سیاست کے روشن مینار تھے جنہوں نے تمام عمر ملک میں جمہوریت کی بحالی و فروغ ، آمریت کے خاتمہ، جبر و خوف کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ کرپشن کی بیخ کنی کیلئے اپنا انتھک کردار ادا کیا ان کی سیاسی جدوجہد آج کے سیاستدانوں کیلئے مشعل راہ ہے، نوابزادہ نصر اللہ خاں نے ون مین ون ووٹ کی تحریک میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ ان کی قیادت میں ملک کے 18بڑے سیاسی اتحاد تشکیل پائے قومی اتحاد ایم آر ڈی اور اے آر ڈی و دیگر تحریکوں میں نوابزادہ نصر اللہ خاں کی جدوجہد پاکستانی سیاست کا روشن باب ہے۔
شیخوپورہ :نوابزادہ نصر اللہ خاں کی 21ویں برسی کی دعائیہ تقریب
Sep 29, 2024