شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویز اقبال اور انجمن تاجران کے نائب صدر شیخ عظیم جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں سوائے کھوکھلے دعوؤں کے اس ملک اور عوام کو کچھ نہیں دیا،(ن) لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جسے عوام نے جب بھی اپنی خدمت کیلئے منتخب کیا تو اس نے حقیقی معنوں میں عوامی مینڈیٹ کا حق ادا کر کے ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے گامزن کیا وزیراعظم کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں جن پر ترجیحی بنیادوں پر عمل کیا جارہا ہے معیشت میں بہتری سے مہنگائی میں کمی آرہی ہے حکومت کے اقدامات کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آرہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجودتھی ۔
معیشت میں بہتری سے مہنگائی میں کمی آرہی ہے:پرویز اقبال
Sep 29, 2024