شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) اگر حقیقت میں سیاسی جماعتیں ہیں تو تحریک انصاف کے ہاتھ پاؤں باندھنے کی بجائے میدان میں مقابلہ کریں تاکہ انہیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو سکے ظلم اور جبر کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے اور ملک میں حقیقی جمہوریت پروان چڑھے گی فیصلہ سازوں کو ملک کی فکر نہیں تمام وسائل پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر جھونک دیئے گئے ہیں ملک و قوم کے مسائل کی حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں یہ اقتدار بچانے کی خاطر ہر اوچھا ہتھکنڈ ے استعمال کررہے ہیں آئین کو روندھا جارہا ہے اور جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں مگر اب عوام خاموش نہیں بیٹھے گی اور پی ٹی آئی کی جاری جمہوری جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔ میاںافضا ل حیدرنے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے نعرہ کو عملی جامہ پہنا کر دم لے گی جس کیلئے پارٹی نے مربوط لائحہ عمل مرتب کررکھا ہے جس پربرسر اقتدار آکر ہنگامی بنیادوں پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا مخصوص نشستیں ملنے کے بعد تحریک انصاف ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی جس سے پارٹی کی حکومت سازی ممکن ہوگی اور پاکستان کے درپیش مسائل و مشکلات کے حل کی راہ بھی ہموار ہوگی ۔ عوام میں سیاسی شعور بیدار ہو چکا ہے موروثی سیاست کو فروغ دینے والی جماعتیں پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت سے شدیدخائف ہیں۔