حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر علامہ فیصل ندیم کیلانی نے یہاں احاطہ کچہری میں منعقدہ سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفے ؐ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورنبی کریم ؐ کی ولادت سے تاریکی اورجہالت کے اندھیرے ہمیشہ ہمیشہ کے چھٹ گئے اوردنیا نور مصطفے ؐ کی کرنوں سے جگمگانے لگی۔ ولادت مصطفے ؐکی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ حضورنبی رحمت ؐ کے بتائے ہوئے طریقوںپر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت بہتر بن سکے۔انہوںنے کہا کہ جب تک ہم دامن مصطفےؐ سے حقیقی معنوںمیں وابستہ نہیںہوں گے ہماری زندگیوںمیں نکھار نہیں آئے گا۔