پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک پنڈی بھٹیاں کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐاور ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے المدینہ ریسٹورنٹ پر صوبائی صدر شمالی پنجاب سُنی تحریک قاری طاہر اقبال، سید فیض الحسن ، جمیل عباسی صدر سنی تحریک ،و دیگر معززین نے سالانہ کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کا حصہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا مسلمان اپنی جانیں تو قربان کر دیں گے مگر آنچ نہیں آنے دیں گے دین اسلام کی پاسبانی کیلئے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ شرط اول ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور امت محمدی کا ممتاز مونا دوسری نبیوں کی امتوں سے ایک تو سرکار دوعالم کا ئنات عالم میں امت محمدی کے مرکز و محور میں اور انکی امت اگر ممتاز ہے تو ختم نبوت کی وجہ سے کہ آپ خاتم النبین کے اعلیٰ منصب پر فائز ہیں ختم نبوت دین کی اساس ہے اور چند سازشی عناصر جو کہ ختم نبوت کی مخالفت کرتے ہیں انکی چند سازشوں کو غیرت مند حضور علیہ اسلام کا اونی کا غلام بھی کامیاب نہیں ہونے دے گا اپنی جان تن من دھن کو مصطفے کے نام اور ختم نبوت پر قربان کردے گا مگر آنچ نہیں آنے دے گا ۔
پنڈی بھٹیاں:پی ایس ٹی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد اور ختم نبوت کانفرنس
Sep 29, 2024