کامونکی(نمائندہ خصوصی)معمولی تنازعہ پر دس افراد نے ڈنڈوں ،سوٹوں اورا سلحہ کے بٹوں کے پہ درپہ وار کر کے تین افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ محلہ فیصل ٹاؤن کا حماد اپنے دوستوں کے ہمراہ سبزی منڈی بیٹھے ہوئے تھے کہ حماد کی علی حسنین کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہو گئی۔ جس کی بنا پر علی حسنین نے اپنے ساتھیوں حیدر،اویس ڈوگر،اسد اور پانچ کس نامعلوم کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں اور اسلحہ کے بٹوں کے پہ درپہ وار کر کہ ان کو لہولہان کر دیا،سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
کامونکی:معمولی تنازعہ پر جھگڑا، تین افراد زخمی
Sep 29, 2024