گوجرانوالہ: ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ماہانہ جائزہ اجلاس

گوجرنوالہ (نمائند ہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد طارق کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ماہانہ جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقد ہوا، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اور ضلع بھر کے عطائیوں، غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز کے خلاف بھرپور آپریشن کریں۔ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ اجلاس میں 31 کیسز کی سماعت کی گئی، عطائیت کی روک تھام، جعلی، زائدالمیعاد، ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت، جانوروں کے استعمال کی ادویات کے انسانوں پر استعمال، بغیر ڈرگ سیل لائسنس میڈیکل سٹورز چلانے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری رکھنے اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ادویات کے کاروبار کے نام پر ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، عطائی کلینکس، بغیر مستند ڈرگ سیل لائسنس چلنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ہیلتھ اور اسسٹنٹ کمشنرز کاروائیاں مزید تیز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کی خرید و فروخت کے اس کاروبار سے وابستہ افراد کی ٹریننگ کروائی جائے اور متعلقہ حکام ڈرگ ایکٹ کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔ قانونی کام کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز منصور،  سیکرٹری ڈی کیو سی بی میڈم سونیا، ڈی کیو سی بی کمیٹی ممبر اصغر علی سمیت تمام ٹانز کے ڈرگ انسکپٹرز شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن