سموگ، آلودگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر کام کررہے ہیں:کاشف اسماعیل 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سموگ آلودگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے مل کر کام کررہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ستھرا اور آلودگی سے پاک پنجاب ہے جس کے لیے عملی اقدامات کئے گئے ہیں، آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی سازی کی گئی اور اختیارات کو نچلی سطح پر متعلقہ محکموں کو منتقل کیا گیا ہے۔ چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل گجر نے محکمہ تحفظ ماحولیات کے افسران سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کیا اجلاس گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد عباس جوتہ، ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات عثمان اظہر، کمپنی سیکرٹری خرم شہزاد اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات عثمان اظہر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر محکمہ بلدیات حکومت پنجاب کی طرف سے جاری احکامات کی روشنی میں اسموگ آلودگی کی روک تھام کیلئے جاری کردہ مراسلہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو اختیارات سونپ دیے گئے ہیں کہ وہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف قانونی کاروائیاں کر سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ آلودگی کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے اسی سلسلہ میں عملدرآمد کیلئے اختیارات متعلقہ محکموں کو نچلی سطح تک منتقل کر دیے گئے ہیںاجلاس میں شریک کنٹریکٹرز کو انہوں نے این او سی کے حوالے سے بتایا کہ وہ فوری طور پر محکمہ ماحولیات سے کوآرڈینیشن کریں۔

ای پیپر دی نیشن