گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 2024.26 کے لئے رانا محمد صدیق خاں بلا مقابلہ صدر،احمد نویدرانجھا سینئر نائب صدر اور چوہدری یوسف نائب صدر منتخب ہوگئے۔اس حوالے سے ممبرزالیکشن کمیشن محمد انور اسلم،خواجہ صائم الحسن اور شاہد محمود بٹ نے انکی کامیابی کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز رانا محمد صدیق خاں،احمد نوید رانجھا اور چوہدری یوسف نے اپنے کاغذات الیکشن کمیشن کو جمع کروائے مگر انکے مقابلہ میں کسی امیدوار اپنے کاغذات نہیں جمع کروائے۔اس طرح تینوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔
گوجرنوالہ چیمبر: رانا صدیق بلا مقابلہ صدر، نوید رانجھا نائب صدر منتخب
Sep 29, 2024