لیگی حکومت ملک و قوم کے مسائل ختم کرکے دم لے گی:بینش قمر ڈار 

Sep 29, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی ضلعی صدر بینش قمر ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور ملک و قوم کے مسائل اور بحران ختم کرکے دم لے گی جو قوتیں عوامی رائے کی پامالی اور جمہوری عمل کو داغدار اور عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں ان کا کڑا محاسبہ وقت کی ضرورت ہے ملک کو آئین و قانون اور جمہوری رائے کے مطابق چلا کر ہی خوشحالی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ملک میں کرپشن کی انتہا کی اور اب عوام کے منتخب نمائندوں پر الزامات لگا کر ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں مگر یہ ساز ش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔

مزیدخبریں