شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)اصول پرست گروپ رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی میاں توصیف سلیم نے کہا ہے کہ جمہوری اقدار کی پاسداری کر کے ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ ا ن خیالات کااظہارانہوں نے سابق ضلع نائب ناظم میاں لیاقت علی کے ڈیرہ پر صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا۔ میاں توصیف سلیم نے کہا ہے کہ جمہوریت عوام کو اپنے نمائندوں کے ذریعے خود فیصلہ کرنے کا اختیار دیتی ہے، جمہوریت کے استحکام سے ہی ملک میں ترقی اور خوشحالی آتی ہے۔
جمہوریت کے استحکام سے ہی ملک میں ترقی ‘ خوشحالی آتی ہے:توصیف سلیم
Sep 29, 2024