پیپلزپارٹی انتقامی کارروائی کے  حق میں نہیں:وسیم رضاڈوگر

Sep 29, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ملک وسیم رضاڈوگر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی سیاسی جماعت کے خلاف انتقامی کاروائی کے حق میں نہیں البتہ تحریک انصاف کی قیادت کو بھی ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے جب تک ذاتی و سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کو ترجیح نہیں دی جائے گی تب تک پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتایہ وقت باہمی سیاسی تنازعات کو ہوا دینے کا نہیں ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے بھرپور کردار دا کرنے کا ہے۔

مزیدخبریں