لاہور(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آبادکے علاقہ نشاط آباد میں دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کا معاملہ لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شیخوپورہ کے محلہ سلطان پورہ میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے 2 خواتین کے قتل کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔ ڈی پی او شیخوپورہ کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔ لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔
لڑکی سے زیاسے زیادتی ‘2خواتین کا قتل آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی
Sep 29, 2024