تخفیف جرم ‘ مقدمات کے اندراج میں تاخیری حربے قبول نہیں:ڈی آئی جی آپریشنز

Sep 29, 2024

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ میرٹ کے مطابق بلا تاخیر ریلیف فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ تخفیف جرم اور مقدمات کے اندراج میں تاخیری حربے کسی صورت قابل قبول نہیں۔ فرائض میں غفلت اور سستی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کیا۔

مزیدخبریں