ورلڈ ٹورازم ڈے پریونیورسٹی آف ایگر کلچر فیصل آباد میں فرسٹ انٹر نیشنل سمٹ 

Sep 29, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر) غیرملکی پاکستانی کی جانب سے ورلڈ ٹورازم ڈے کے حوالے سے یونیورسٹی آف ایگر کلچر فیصل آباد میں فرسٹ انٹر نیشنل سمٹ آن ایگرو ٹورازم ڈویلپمنٹ منعقد کی گئی۔ جس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر قرۃ العین اور یونیورسٹی آف ایگر کلچر فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار خان نے خصوصی خطاب کیا۔ این آر پی پراجیکٹ کو پاکستان میں کوارڈنیٹ کرنے کیلئے ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر قرۃ العین کو نیشنل کوارڈنیٹر برائے این آر پی مقرر کیا گیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر قرۃ العین نے بتایا امریکہ،کینیڈا اور یوکے میں مقیم پاکستانیز (غیرملکی پاکستانی ) پاکستان میں 3 سیکٹرز میں کام کرینگے۔ ہیلتھ کئیر میں کراچی میں فرسٹ میڈیکل سٹی اور ہیلتھ بینک بنا رہے ہیں۔ دوسرا ٹورازم میں کام کرینگے۔

مزیدخبریں