ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ورلڈ بینک فنڈڈ پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس

Sep 29, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کے سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ورلڈ بینک فنڈڈ پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے تحت جاری منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ورلڈ بینک فنڈڈ منصوبوں کی سالانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے منصوبوں پر ہونیوالی پیشرفت اور سالانہ اہداف کے حوالے سے سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو آگاہ کیا۔سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ ورلڈ بینک کی گائیڈ لائنز کے مطابق منصوبوں کے اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ فارن فنڈڈ منصوبوں کی سمارٹ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ منصوبوں کی شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا سستی کو ناقابل قبول قرار دیا۔

مزیدخبریں