لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں میاں عتیق الرحمان چیئرمین ، زاہد نذیر سینئر وائس چیئرمین سدرن زون اورریاض احمد وائس چیئرمین نادرن زون منتخب ہو گئے۔ سینئر رہنما عبد الطیف کو انڈسٹری کیلئے بے پناہ خدمات کے اعتراف میں پیٹرن انچیف مقرر کر دیا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نادرن زون اور سدرن زون کے ممبران کا انتخاب بھی عمل میں آ گیا۔ تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے اور ان کی مدت 2 سال کیلئے ہو گی۔ نادرن زون ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں محمود احمد، بلال احمد بٹ، احمد عرفان، محمد جعفر خالد، قمر ضیا، شیخ عامر خالد ، عثمان رشید،علی احمد،سعدالرحمان اور فاروق احمد بٹ جبکہ سدرن زون کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں پرویز سجادودیگر شامل ہیں۔نو منتخب چیئرمین میاں عتیق الرحمان ، سینئر وائس چیئرمین زاہد نذیر ، وائس چیئرمین ریاض احمد اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے اعتماد کا اظہار کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل اور اسکی ترقی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔