مودی سرکار نے جنسی جرائم کی فاسٹ ٹریک عدالتوں کا ہدف کم کر دیا

Sep 29, 2024

ممبئی(این این آئی)بھارتی حکومت نے جنسی جرائم کی فاسٹ ٹریک عدالتوں کا ہدف کم کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کے تین عہدیداروں اور برطانوی نشریاتی ادارے کی ملاحظہ کردہ ایک دستاویز کے مطابق بھارتی حکومت نے جنسی جرائم پر کارروائی کے لئے فاسٹ ٹریک عدالتوں سے ہزاروں نئے ٹربیونلز بنانے کا ہدف کم کر دیا ہے۔اس کی وجہ مغربی بنگال جیسی ریاستوں کا مطلوبہ ہدف سے بہت پیچھے رہ جانا ہے جہاں ایک ڈاکٹر کی حالیہ وحشیانہ عصمت دری اور قتل نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔نریندر مودی کی حکومت نے 2019 میں خصوصی طور پر جنسی جرائم کی سماعت کرنے کے لئے تیز رفتار خصوصی عدالتیں (ایف ٹی ایس سی)قائم کرنے کی طرف قدم بڑھایا تھا کیونکہ اس سال سپریم کورٹ نے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کرنے پر ریاستی حکومتوں پر تنقید کی تھی۔مغربی بنگال کے اعلی عدالتی بیوروکریٹ سدھارتھ کنجیلال نے ججوں کی کمی کو سست کام کی وجہ قرار دیا لیکن کہا کہ حکام ایف ٹی ایس سیز میں ریٹائرڈ اہلکاروں کی تقرری پر کلکتہ ہائی کورٹ کے ساتھ کام کر رہے تھے۔

مزیدخبریں