نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں ہیٹی کے لیڈر ایڈگارڈ لبلاں فِلس کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سربراہی اجلاس 24 ستمبر سے نیو یارک میں جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان اور نمائندے تقریر کررہے ہیں۔جنرل اسمبلی اجلاس میں ہیٹی کے لیڈر ایڈگارڈ لبلاں فِلس جب جمعرات کو تقریر کرنے آئے تو انہوں نے اپنے خطاب کے دوران بے دھیانی میں گلاس کے بجائے پانی کا جگ اٹھا کر منہ کو لگا لیا جس سے پانی چھلک کر ان کے کپڑوں پر بھی گر گیا۔